امریکی صدر ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا، امریکی صدر نے اس حوالے سے نیٹلی بیکر کی بطور سفیر نامزدگی کو منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دیا ۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکہ کی نئی سفیر نامزد کیا ہے جس کے بعد نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے ۔
نیٹلی بیکر نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں بطور ناظم الاُمور اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ اس وقت پاکستان میں بطور امریکی ناظم الاُمور خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
نیٹلی بیکر اس سے قبل امریکی سفارتخانہ دوحہ، قطر میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی تعینات رہیں، نیٹلی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی جب کہ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی سکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے ۔
نیٹلی بیکر امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017 کی مایہ ناز گریجویٹ ہیں،ادریں اثنا امریکی صدر نے جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے ۔


