پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کو 3 وکٹ سے ہرادیا، بھارت کا 209 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 49ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر مکمل کرکے کامیابی حاصل کی، شاندار سنچری سکور کرنے پر حمزہ ظہور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔
مسقط میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کےخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی شاندار بولنگ کے باعث بھارت کی پوری ٹیم 47ویں اوورز میں 208 ر نز بناکر ڈھیر ہوگئی ۔
بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کے علی رضا ن،نقاب شفیق اور رضوان اللہ نے 3،3 کھلاڑیوں آؤٹ کیا ۔
بھارت کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹ پر حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ۔
پاکستان کے حمزہ ظہور نے 100 رنز کی ناقابل شکست سنچری بنکر پاکستان کو فتح دلائی، حسنین عباس ڈار نے 38 رنز بنائے ،بھارت کی جانب سے منال چوہان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
حمزہ ظہور کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی ۔


