ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں بدری تالاب اور چیک ڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے آبپاشی اور دیگر ضروریات کے لیے وافر مقدار میں پانی دستیاب ہو سکے گا.
پانی کی وافر فراہمی کی وجہ سے مقامی آبادی کو نمایاں سہولت ملے گی۔
عوامی فلاح و بہبود کے زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملنے اور عوام کو پانی کی بہتر سہولیات فراہم ہونے کی توقع ہے۔


