کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کو تکنیکی معاونت اور عملے کی تربیت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید نگرانی کا نظام جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔


