ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد نئی صوبائی حکومت عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی محض اعلانات تک محدود نہیں، بلکہ یہ کارروائی روزانہ کا معمول بن چکی ہے۔
شہر کے بازاروں، گلیوں اور نالیوں سے بڑے پیمانے پر کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔
ماضی میں نالیاں بند اور بازار گند سے بھرے رہتے تھے، لیکن اب اضافی عملہ اور مشینری میدان میں ہے۔
تجارتی مراکز اور مرکزی سڑکوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
صفائی کے ساتھ شہر کی بہتری کا کام بھی جاری ہے، جسے عوام سراہ رہے ہیں۔


