ہری پور کے علاقے سرائے صالح کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے، ٹریفک حادثے میں 2 افراد شدیدزخمی بھی ہوئے ۔
ہری پور: تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار 4 دوست ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ہری پور واپس جا رہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی ۔
حادثے میں جاں بحق چاروں نوجوان ایبٹ آباد سے واپس ہری پور آ رہے تھے،جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عمر مہتاب، شامیر جاوید، سیف الرحمان اور احسن شاہ کے نام سے ہوئی،3 نوجوانوں کا تعلق درویش محلہ کھجوراں والے سے تھا جبکہ ایک جاں بحق شخص احسن شاہ کا تعلق کوئٹہ سے تھا، اہل خانہ کے ہمراہ سسرال آیا ہوا تھا ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔


