گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں 7 دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ارد گردکے علاقےکو آئی ای ڈیز سے محفوظ کرنےکیلئےکلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فتنہ الہندوستان کے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو فوری ہلاک کردیا تھا۔
گوادر شاہراہ کے قریب واقع ہوٹل میں موجود 4 دہشتگردوں کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا تھا جنہیں بعد میں ہلاک کردیا گیا۔


