Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    باہمی تعاون

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026
    امن

    وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبرپختونخوا حکومت پر گورننس اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام

    اکتوبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے، 1.21 ارب ڈالر کی قسط متوقع

    اکتوبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»باہمی تعاون»وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق
    باہمی تعاون اکتوبر 8, 2026

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی.

    ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں سیکرٹری تجارت جواد پال اور وزارت تجارت کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

    صحت، آئی ٹی، زراعت، لائیو سٹاک، مالیاتی خدمات، ہوا بازی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔

    جام کمال خان نے لائیو سٹاک کے شعبے میں برطانوی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔

    جام کمال خان نے کہا کہ لائیو سٹاک کی پیداوار، ویلیو ایڈیشن اور گوشت کی برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی زرعی و غذائی مصنوعات کے لیے عالمی فوڈ سیفٹی اور ریگولیٹری معیار اہم ہیں۔

    اجلاس میں پاکستانی مصنوعات کی عالمی برانڈنگ اور بیرونِ ملک مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    پنک سالٹ، زیتون کے تیل، فوڈ مصنوعات، ٹیکسٹائل اور سرجیکل آلات کی عالمی مارکیٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستانی کاروباری اداروں کو اپنے برانڈز متعارف کرا کے عالمی منڈی میں زیادہ قدر حاصل کرنی چاہیے۔

    پاکستانی فوڈ اور ریسٹورنٹ برانڈز کی برطانیہ میں توسیع کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں پی آئی اے کے لیے ایئربس اور رولز رائس سے ممکنہ طیاروں اور انجنوں کے انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    پی آئی اے کی فوری ضروریات کے لیے طیاروں کی لیزنگ اور طویل المدتی بنیادوں پر بیڑے کو جدید بنانے کے آپشنز زیرِ غور آئے۔

    جام کمال خان نے کہا کہ پی آئی اے کی براہِ راست بین الاقوامی پروازیں اہم تجارتی اثاثہ ہیں۔

    مسافروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پی آئی اے کی سروس، قابلِ اعتماد آپریشن اور بیڑے کو جدید بنانا ضروری ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی معاشی، ریگولیٹری اور ٹیکس اصلاحات کا اعتراف کیا۔

    جام کمال خان نے کہا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن سے مسابقت، خام مال تک رسائی اور سرمایہ کاری میں بہتری آئے گی۔

    پاکستان اور برطانیہ نے اسلامی مالیات اور برطانیہ میں پاکستانی تارکینِ وطن سے مالی روابط بڑھانے پر بھی غور کیا۔

    معدنیات کے شعبے میں تکنیکی مہارت، پیشہ ورانہ ایکسپلوریشن اور مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔

    برطانوی کمپنیوں کی پاکستان کی مجوزہ منرلز کانفرنس میں شرکت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

    برآمدات برطانوی کمپنیاں برطانوی ہائی کمشنر پاک برطانیہ تعلقات پاکستان برطانیہ تجارت پاکستانی مصنوعات پی آئی اے ٹیرف ریشنلائزیشن جام کمال خان جین میریٹ سرمایہ کاری لائیو اسٹاک معدنیات منرلز کانفرنس
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی وزیر امیر مقام کا خیبرپختونخوا حکومت پر گورننس اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبرپختونخوا حکومت پر گورننس اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام

    اکتوبر 8, 2026

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے، 1.21 ارب ڈالر کی قسط متوقع

    اکتوبر 8, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات، مزدوروں کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    باہمی تعاون

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026
    امن

    وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبرپختونخوا حکومت پر گورننس اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام

    اکتوبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے، 1.21 ارب ڈالر کی قسط متوقع

    اکتوبر 8, 2026
    بین الاقوامی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات، مزدوروں کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کی ملاقات، سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    باہمی تعاون

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026
    امن

    وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبرپختونخوا حکومت پر گورننس اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام

    اکتوبر 8, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے، 1.21 ارب ڈالر کی قسط متوقع

    اکتوبر 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.