الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،منتخب ہونے والوں میں ن لیگ کے 3 اور پی پی کے ایک اراکین شامل ہیں ۔
مظفرآباد: نوٹیفکیشن کے مطابق ن لیگ کے چودھری منظور احمد، چوہدری سعید، مشتاق منہاس اور پیپلز پارٹی کے لطیف اکبر آزاد کشمیر کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔
آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں کےلیے مسلم لیگ ن کے 3 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک امیدوار نے کاغذات جمع کرائے تھے ۔


