Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026
    حکومت

    پاکستانی معیشت کے اہم اشاریوں میں بہتری، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

    اکتوبر 1, 2026
    ترقی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

    اکتوبر 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا
    خاص خبریں اکتوبر 1, 2026

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Pakistan Army has exposed yet another false claim made by India.
    سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ مجھے بھارت نے شہید کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے مجھ پر جھوٹا اور گھناؤنا الزام لگایا، محمد آصف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا، ترجمان پاک فوج  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، آج کا ہندوستان اب انکاؤنٹراستان بن چکا ہے، ہمارا سوال ہے کہ ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن سٹیج کیا گیا ہے، 29 ستمبر کی رات کو بھارتی کور نے ایک ٹویٹ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے، دہشت گرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جا رہا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، بھارتی کور نے بعد میں کہا کہ ہلاک دہشت گرد موسیٰ عرف آصف فوجی ہے، بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سپرمین آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی، جن سے متعلق بھارت پروپیگنڈا کرتا رہا، یہاں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سپرمین محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ۔

    محمد آصف کی گفتگو: ۔

    محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ مجھے بھارت نے شہید کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے مجھ پر جھوٹا اور گھناؤنا الزام لگایا، مارے جانے کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں ۔

    محمد آصف نے کہا کہ میں ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیپ کا رہائشی ہوں، 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہوا ہوں، وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کے لیے حاضر ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے بےبنیاد اور من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کرتا ہوں، حیرانی ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں، کس نے قتل کر دیا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو سپانسر کرتا ہے، بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ سب کے سامنے ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نریندر مودی سمیت تمام انتہا پسند ہندو حکام ریاستی سطح پر کی جانے والی دہشت گردی کو فخریہ بیان کرتے ہیں، بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے، بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام خود دنیا کے سامنے لارہے ہیں، بھارت دہائیوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کررہا ہے، مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا ہندوستان اب انکاؤنٹراستان بن چکا ہے، ہمارا سوال ہے کہ ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟

    انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ آپریشن شیرانوالی میں بڑی کامیابی ملی ہے، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی بھی بھارت کا پاکستان مخالف ایک اور چہرہ ہے، ہمارا ہمسایہ ایک گھٹیا اور کم ظرف ملک ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی معیشت کے اہم اشاریوں میں بہتری، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی معیشت کے اہم اشاریوں میں بہتری، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

    اکتوبر 1, 2026

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

    اکتوبر 1, 2026

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026
    حکومت

    پاکستانی معیشت کے اہم اشاریوں میں بہتری، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

    اکتوبر 1, 2026
    ترقی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

    اکتوبر 1, 2026
    امن

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 1, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 25, 2026

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    خاص خبریں

    اسلام آباد: اقرا یونیورسٹی کے H-9 کیمپس میں AICoP کانفرنس 2.0 کا انعقاد کیا گیا،…

    باہمی تعاون

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    باہمی تعاون

    پاک چین دوستی خطے کے امن و ترقی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

    اکتوبر 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026
    حکومت

    پاکستانی معیشت کے اہم اشاریوں میں بہتری، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

    اکتوبر 1, 2026
    ترقی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

    اکتوبر 1, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.