اسلام آباد: ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کاری تیز بنانے کے لیے ون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرایا گیا ہے۔
نئے نظام کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل، درخواستوں اور تجاویز کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حل کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب کے ذریعے ملکی و غیر ملکی کاروباری افراد معلومات، رہنمائی اور سرکاری رابطے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے۔
درخواست جمع کرانے کے بعد سرمایہ کار اس کی پیش رفت اور تازہ ترین صورتحال کو آن لائن ٹریک بھی کر سکیں گے۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے تحت مختلف شعبوں اور علاقوں میں سرمایہ کاروں کو کاروباری سہولت فراہم کی جائے گی.
درخواستوں کا جواب 48 گھنٹوں میں دیا جائے گا۔
درخواست مکمل ہونے پر ٹکٹ کو باقاعدہ طور پر بند کیا جائے گا، جس سے فالو اَپ کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔


