Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 5, 2026
    خاص خبریں

    میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کي جانب سے نوٹی فکیشن جاری

    ستمبر 4, 2026
    ترقی

    سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    فیچرڈ ستمبر 5, 2026

    صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 5, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    I am the biggest supporter of Islamabad province, it will remain an administrative unit, says Interior Minister Mohsin Naqvi
    تعلیم، صحت، صاف پانی اور صفائی بنیادی سہولیات ہر شہری کو ملنی چاہئیں، نظام میں بہتری اور بہتر ڈیلیوری سے عوام کے مسائل حل ہوں گے، محسن نقوی کا تقریب سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، نہ کوئی فرد واحد، نہ کوئی سیاسی جماعت اور نہ ہی نمائندے روک سکتے ہیں، اگر یہ عوام کے دل کی آواز ہے تو یہ ہو کر رہے گی ،عہدہ رہے نہ رہے نئے صوبوں کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔

    لاہور میں ’قومی پالیسی مکالمہ‘ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 79سال بعد بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپا رہے، نظام کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے، ہم نے اپنے ملک کے نظام کو دیکھنا ہے اور ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات کا اصل مقصد کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات کی مختلف تشریحات کی گئیں، بعض لوگوں نے نظام کی ری سیٹنگ کو موجودہ حکومت سے جوڑا، بعض لوگوں نے نظام کی ری سیٹنگ کو موجودہ سیاسی بندوبست سے تعبیر کیا لیکن نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات کسی ایک حکومت یا سیاسی جماعت کی طرف اشارہ نہیں تھی ۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اپنے نظام کا جائزہ لینا ہوگا، ہمارا مقصد حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو تبدیل کرنا نہیں، ہمارا مقصد نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہے، 79 سال میں بہت سے منصوبے بنے لیکن عوام کو مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے، تعلیم، صحت، صاف پانی اور صفائی بنیادی سہولیات ہر شہری کو ملنی چاہئیں، نظام میں بہتری اور بہتر ڈیلیوری سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کے ہر شہری کو این ایف سی کا حق ملنا چاہیے،  اسلام آباد کے شہریوں کو این ایف سی میں کوئی حصہ نہیں ملتا، اسلام آباد کا نظام سی ڈی اے اپنی زمینیں فروخت کرکے چلا رہا ہے، اسلام آباد واحد شہر ہے جسے پاکستان کے کسی بجٹ سے ایک پیسہ بھی نہیں ملتا، کوئی نیا صوبہ بننا ہے تو اسلام آباد کو بھی صوبے کا درجہ ملنا چاہیے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کے مطالبے پر سب کو مل کر آواز اٹھانی چاہیے، انتظامی حدود کی ازسرنو تشکیل کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹوں گا، نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں، اس معاملے پر سیاستدانوں سے زیادہ عوام کی رائے اہم ہے، عوام کی مرضی کے فیصلے سے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، عوام کی منظوری کے بغیر نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا کوئی سوال نہیں ۔

    محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک بیوروکریٹ سات یا چودہ کروڑ آبادی کے تمام فیصلے کر سکتا ہے؟  ایک شہر میں بیٹھ کر اتنی بڑی آبادی کا پورا نظام چلانا ممکن نہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمیجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کي جانب سے نوٹی فکیشن جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کي جانب سے نوٹی فکیشن جاری

    ستمبر 4, 2026

    آزاد کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    ستمبر 4, 2026

    پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال

    ستمبر 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 5, 2026
    خاص خبریں

    میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کي جانب سے نوٹی فکیشن جاری

    ستمبر 4, 2026
    ترقی

    سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 4, 2026
    امن

    پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، نورے گینگ کے 3 مطلوب ملزمان ہلاک

    ستمبر 4, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 31, 2026

    مزاحمت کا مرد حر کی مفاہمتی سیاست اور نواز شریف سے اشتراک، تحریر: علی شیر

    بلاگ

    پاکستان کی سیاست میں بعض القابات محض سیاسی نعروں سے پیدا نہیں ہوتے، انہیں وقت،…

    آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنی حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان کردیا

    ستمبر 2, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 5, 2026
    خاص خبریں

    میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کي جانب سے نوٹی فکیشن جاری

    ستمبر 4, 2026
    ترقی

    سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 4, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.