Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بھارت

    پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

    ستمبر 1, 2026
    ترقی

    سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی، زرعی اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دیا جائے گا: احسن اقبال

    ستمبر 1, 2026
    بھارت

    ریسرچ سروے: بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست

    ستمبر 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»چترال، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
    خاص خبریں ستمبر 1, 2026

    چترال، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

    ستمبر 1, 2026Updated:ستمبر 1, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Flood alert issued for Chitral, Mansehra, Gilgit-Baltistan, and Azad Kashmir.
    بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، این ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے جاری مون سون بارشوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلگت بلتستان،  آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس دوران  غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور، سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور وادی نیلم کے علاقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔

    چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بونیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی اچانک سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،متعلقہ اداروں کو حساس گلیشیئرز، جھیلوں، دریاؤں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے ۔

    این ای او سی نے پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا کے لیے بھی گرج چمک کے ساتھ شدید اور موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں 2 سے 5 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے ۔

    دیر، سوات، بونیر، ملاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان اور پشاور میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے شہریوں کو نشیبی علاقوں، ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، عوام کو سیلابی پانی، تیز بہاؤ، زیر آب سڑکوں اور پلوں کو پیدل یا گاڑی کے ذریعے عبور نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

    اتھارٹی نے مقامی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں ضروری وسائل پیشگی منتقل کرنے، محفوظ انخلا کے انتظامات مکمل رکھنے اور بروقت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، عوام کو موسمی صورتحال، ابتدائی انتباہات اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات سے باخبر رہنے کا بھی کہا گیا ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے عوام کو تازہ ترین موسمی معلومات اور الرٹس کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ سیلابی صورتحال میں مدد کے لیے 911 پر رابطہ کرنے کا کہا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور ہائیکورٹ نے ہلاک ملزم ممتاز کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا
    Next Article ریسرچ سروے: بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

    ستمبر 1, 2026

    سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی، زرعی اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دیا جائے گا: احسن اقبال

    ستمبر 1, 2026

    ریسرچ سروے: بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست

    ستمبر 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بھارت

    پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

    ستمبر 1, 2026
    ترقی

    سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی، زرعی اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دیا جائے گا: احسن اقبال

    ستمبر 1, 2026
    بھارت

    ریسرچ سروے: بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست

    ستمبر 1, 2026
    خاص خبریں

    چترال، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

    ستمبر 1, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 31, 2026

    مزاحمت کا مرد حر کی مفاہمتی سیاست اور نواز شریف سے اشتراک، تحریر: علی شیر

    بلاگ

    پاکستان کی سیاست میں بعض القابات محض سیاسی نعروں سے پیدا نہیں ہوتے، انہیں وقت،…

    پنجاب

    راولپنڈی میں گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 20, 2026
    بلوچستان

    ژوب سے مبینہ اغواء ہونے والا طالب علم کوئٹہ پولیس نے بازیاب کرا لیا، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بھارت

    پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

    ستمبر 1, 2026
    ترقی

    سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی، زرعی اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دیا جائے گا: احسن اقبال

    ستمبر 1, 2026
    بھارت

    ریسرچ سروے: بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست

    ستمبر 1, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.