خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے سے سے مزید 50 شخصیات کو سول ایوارڈز کیلئے سفارشات وفاق کو ارسال کردیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا ہلال شجاعت، سی سی پی او پشاور کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
رواں برس سول ایوارڈز کیلئے خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید کے بعد وفاق نے خیبر پختونخوا سے مزید نام مانگے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پاکستان سول ایوارڈز کیلئے صوبے سے تعلق رکھنے والی 50 شخصیات کے نام ارسال کردیے۔
ان ناموں میں 28 افراد کیلئے گیلنٹری ایوارڈز جبکہ 22 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی سفارش کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ انتظامیہ کے کابینہ ونگ کی جانب سے تمام نامزد افراد کے نام اور مجوزہ اعزازات کابینہ ڈویژن اسلام آباد کو بھجوائے گئے ہیں۔


