بلوچستان کے ضلع چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر مامور مزدوروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت مزدور سو رہے تھے کہ ان پر دستی بم پھینکا گیا۔
حملے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


