کوئٹہ شہر میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس سے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق نومولود بچوں کو احتیاطی طور پر مسلسل نگرانی کیلئے آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔
کوئٹہ میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، مقامی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچوں میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں جس کے بعد فیملی میں بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ۔
اس سے قبل بھی شہری کے تین بچے تھے، جبکہ پانچ نومولود بچوں کی پیدائش کے بعد خاندان میں بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں نومولود بچوں کو احتیاطی طور پر آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت (سپیشل کیئر) میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے ۔


