گلگت بلتستان میں شدید گرمی اور گلیشیئرز کے تیز پگھلاؤ سے چھموگڑھ نالے میں طغیانی آگئی، سیلابی پانی کے تیز بہاو کے باعث علاقے مین لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
گلگت: چھموگڑھ نالہ پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ، آمد و رفت شدید متاثر ہو گئی،طغیانی درجنوں افراد راستے میں پھنس گئے، کئی افراد نالے کے دوسری جانب محصور ہو گئے ۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر طغیانی میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کیا ۔
گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


