Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026
    خاص خبریں

    بانی تحریک انصاف کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026
    ترقی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کا لائسنسنگ نظام مکمل، 10 کیٹیگریز متعارف

    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے 4 لاکھ نئی ملازمتوں کا امکان
    بین الاقوامی جون 22, 2026

    سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے 4 لاکھ نئی ملازمتوں کا امکان

    جون 22, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے 4 لاکھ ملازمتوں کا امکان
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    فیفا ورلڈ کپ 2034ء کے بڑے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث پاکستانی ہنرمندوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

    ریاض: پاکستانی ہنرمندوں اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2034ء کے لیے سعودی عرب میں جاری بڑے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث 4 لاکھ تک پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ان ملازمتوں کے لیے افرادی قوت کی طلب کا سلسلہ رواں سال 2026ء سے شروع ہو کر 2034ء تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

    پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034ء سے منسلک منصوبوں کے لیے 3 لاکھ سے 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن تیار کر کے بیرون ملک بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    یہ منصوبہ بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے اور عالمی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    حکومتی سطح پر اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس کا بنیادی مقصد پاکستانی کارکنوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہے۔

    منصوبے کے تحت پاکستانی ورکرز کو سعودی عرب کے انفراسٹرکچر، ایوی ایشن، سیاحت، کنسٹرکشن اور دیگر متعلقہ سروسز کے شعبوں میں بھیجا جا سکے گا۔

    حکام کے مطابق اس بڑے منصوبے کے لیے 3 لاکھ سے 4 لاکھ پاکستانی ورکرز کو سعودی عرب بھیجنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    سعودی عرب پہلے ہی پاکستانی افرادی قوت کے لیے سب سے بڑی اور پسندیدہ مارکیٹ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ سال 2025ء میں بھی 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب گئے۔

    یہ تعداد بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہونے والے پاکستانیوں کا تقریباً 70 فیصد بنتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں پیدا ہونے والے یہ نئے مواقع پاکستان میں بے روزگاری کم کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ لانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    پاکستانی ہنرمند پاکستانی ورکرز سعودی عرب پاکستانی ملازمتیں سعودی عرب جابز سعودی عرب روزگار فیفا ورلڈ کپ 2034
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
    Next Article برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اپنے عہدے سے مستعفی
    admin
    • Website

    Related Posts

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    بانی تحریک انصاف کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم نےحالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دیدیا

    اگست 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026
    خاص خبریں

    بانی تحریک انصاف کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026
    ترقی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کا لائسنسنگ نظام مکمل، 10 کیٹیگریز متعارف

    اگست 22, 2026
    خاص خبریں

    وزیر اعظم نےحالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دیدیا

    اگست 22, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    بلاگ

    محفوظ بچپن، محفوظ گلگت بلتستان, تحریر: علی شیر

    اگست 17, 2026
    خاص خبریں

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم دیدیا

    اگست 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026
    خاص خبریں

    بانی تحریک انصاف کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026
    ترقی

    پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کا لائسنسنگ نظام مکمل، 10 کیٹیگریز متعارف

    اگست 22, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.