مری میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،پولیس نے لاری اڈہ پر کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث 10 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا ۔
مری: ایس ڈی پی او محمد عرفان بٹ کی زیر نگرانی میں پولیس افسران و اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ۔
ملزمان کے خلاف تھانہ مری میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے واضح کیا کہ معاشرتی برائیوں، جسم فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
مری پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔


