اٹک: شہر کے وسط میں دن دیہاڑے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
یہ واقعہ ہاکی اسٹیڈیم کے قریب کار پارکنگ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اچانک فائرنگ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
مقتول کی شناخت 43 سالہ راشد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو کار ڈرائیور تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو چہرے اور گردن پر گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔


