پاکستان کی سفارتی کوششوں کی ایک اور بڑی کامیابی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران کیساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر فی الحال حملے نہیں کر رہے ہیں ۔
واشنگٹن: اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندے کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہیں ہو جاتے ۔
صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر حملے نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار بھی رہیں ۔


