پاکستان سُپرلیگ 11 کے 27 ویں میچ میں میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا،211 رنز ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز مقررہ اوورز میں 178 رنز بنا سکی اور جاری ایونٹ میں مسلسل ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے، فخر زمان نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد فاروق نے 63 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی، یاسر خان 58 اور سعد مسعود 54 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، شاندار 84 رنز سکور کرنے پر لاہور کے فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔


