Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

    اپریل 2, 2026
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: لنگڑیال میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    ہری پور میں ٹی ایم اے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، دفاتر بند

    اپریل 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا
    خاص خبریں اپریل 2, 2026

    پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

    اپریل 2, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Petrol price hiked to Rs 137.23, diesel to Rs 184.49 per liter
    پٹرول کی نئی قیمت 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے مقرر کردی ہے، پٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل کے نرخ میں 184 روپے 49 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ۔

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

    وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی ۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج بڑی بیٹھک ہوئی جس میں تمام قیادت کے علاوہ فوجی قیادت بھی موجود تھی ، بیٹھک میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں،موٹر سائیکل سواروں کو 3ماہ تک 100روپے فی لیٹر سبسڈی ملے گی، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ڈیزل پر 100روپے فی لیٹر سبسڈی ملے گی ۔

    وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے موٹرسائیکل والوں کیلئے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی مقرر کی ہے اور ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول سبسڈی پر دیا جائے گا جبکہ اس کا اطلاق تین ماہ کیلئے ہوگا ۔

    انہوں نے بتایا کہ چھوٹے زمینداروں کیلئے فصل کی کٹائی کے وقت 1500 روپے ایک بار سبسڈی دی جائے گی جبکہ انٹر سٹی مسافر گاڑیوں اور مال بردار گاڑیوں کیلئے 100 روپے فی لٹر، مال بردار ٹرک کیلئے ماہانہ 70 ہزار روپے، بڑی مال بردار گاڑیوں کیلئے 80 ہزار روپے، مسافر بسوں کیلیے ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی مقرر کی گئی ہے ۔

    وزیرخزانہ نے بتایا کہ حکومت ایک ماہ بعد سبسڈی کے حوالے سے پھر نظر ثانی کرے گی، ریلوے کو بھی سبسڈی دی جائے گی جس کا فائدہ لوئر کلاس کے مسافروں کو ہوگا ۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹیں دن کے اوقات میں کھلیں گی تاکہ بجلی کی کھپت اور ایندھن کو بچایا جائے، مارکیٹ کے اوقات صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کر کے اگلے ہفتے تک طے کرلیے جائیں گے ۔

    وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے گائیڈ کیا، آج پورے خطے کو توانائی بحران نے اپنی لپٹ لیا ہوا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ آج مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے حکومت نے کیے ہیں، خطے کی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ یہ آگ کسی نہ کسی طرح بجھ جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، خام تیل کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بڑھ چکی ہے، وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کی جیبوں پر نہ پڑنے دیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں جن کے پاس خام تیل کے وسیع ذخائر بھی موجود ہیں، آج وہاں بھی توانائی بحران ہے، پیٹرول پمپس پر عوام کا رش ہے، وہاں پر پیٹرول پمس اور تیل ڈیپو کے باہر مسلح افواج تعینات ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایبٹ آباد: لنگڑیال میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایبٹ آباد: لنگڑیال میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی

    اپریل 2, 2026

    ہری پور میں ٹی ایم اے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، دفاتر بند

    اپریل 2, 2026

    مانسہرہ: سوشل میڈیا خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن، 15 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری، جواب طلب

    اپریل 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

    اپریل 2, 2026
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: لنگڑیال میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    ہری پور میں ٹی ایم اے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، دفاتر بند

    اپریل 2, 2026
    فیچرڈ

    مانسہرہ: سوشل میڈیا خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن، 15 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری، جواب طلب

    اپریل 2, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    ایران، تیل اور امریکہ کا بگڑتا حساب: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    سلیم سیف اللہ خان کی گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کا امکان

    اپریل 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

    اپریل 2, 2026
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: لنگڑیال میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    ہری پور میں ٹی ایم اے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، دفاتر بند

    اپریل 2, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.