راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
راولپنڈی: ریسکیو حکام کے مطابق گوجر خان میں ایک گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا ہے ،دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ 4 گھر بھی تباہ ہوئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کا ملبہ ہٹا کر قیمتی اشیا نکالیں ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔


