سکردو (خصوصی رپورٹر) کمانڈر ایف سی این اے نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ہمراہ سکردو کا دورہ کیا اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران گزشتہ روز احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا اور واضح کیا گیا کہ جن عناصر نے املاک کو نقصان پہنچایا انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کمانڈر ایف سی این اے نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر بلتستان کے جید علما، بشمول علامہ آغا باقر الحسینی، سے ملاقات کی گئی اور رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


