Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    تعمیراتی بے ترتیبی کے خاتمے کے لیے “ون پنجاب، ون سٹینڈرڈ، ون ڈیزائن” پالیسی کی منظوری

    فروری 25, 2026
    حکومت

    دہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم غیر متزلزل ہے، سپیکر سردار ایاز صادق

    فروری 25, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت

    فروری 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پنجاب»تعمیراتی بے ترتیبی کے خاتمے کے لیے “ون پنجاب، ون سٹینڈرڈ، ون ڈیزائن” پالیسی کی منظوری
    پنجاب فروری 25, 2026

    تعمیراتی بے ترتیبی کے خاتمے کے لیے “ون پنجاب، ون سٹینڈرڈ، ون ڈیزائن” پالیسی کی منظوری

    فروری 25, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تعمیراتی بے ترتیبی کے خاتمے اور یکساں ترقی کے فروغ کے لیے “ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ، ون ڈیزائن” پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب بھر میں انفراسٹرکچر اور اربن ڈیزائن کو عالمی معیار کے مطابق یکساں بنایا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں انفراسٹرکچر اسٹینڈرائزیشن پر بریفنگ دی گئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی سڑکیں، اسکول، اسپتال، بس اسٹاپس، فٹ پاتھ، گرین بیلٹس اور سائن بورڈز ایک ہی خوبصورت اور معیاری ڈیزائن کے تحت تیار ہوں گے۔ یوں صوبے کا ہر شہر، ہر گلی اور ہر شاہراہ نظم و ضبط اور جمالیاتی حسن کی ایک ہی پہچان بنے گی۔
    مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا انفراسٹرکچر بکھری ہوئی تعمیرات نہیں بلکہ یکساں ترقی کی علامت ہوگا، جہاں روڈز، اسکول، اسپتال اور بس اسٹاپس “برانڈ پنجاب” کے سفیر کے طور پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے اور صوبہ اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا۔
    اجلاس میں صوبہ بھر میں یکساں روڈز، گرین بیلٹس، فٹ پاتھ اور سائن بورڈز بنانے، روڈز کے کنارے کیاسک اور چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے، جبکہ اسکولوں، اسپتالوں اور بس اسٹاپس کے لیے اسٹینڈرائزڈ تعمیراتی ڈیزائن نافذ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
    وزیراعلیٰ نے اسٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کی ہدایت جاری کی اور انفراسٹرکچر کی مکمل کایا پلٹ کے لیے خودمختار اتھارٹی کے قیام پر بھی غور کرنے کا حکم دیا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور سے راجن پور تک ہر گلی سگھڑ، ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا، اور یکساں انفراسٹرکچر و روڈ فرنیچر پنجاب کے شہروں کو جمالیاتی طور پر پرکشش بنائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم غیر متزلزل ہے، سپیکر سردار ایاز صادق
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    دہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم غیر متزلزل ہے، سپیکر سردار ایاز صادق

    فروری 25, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت

    فروری 25, 2026

    وفاقی وزیر اویس لغاری کا تاجک وزیرِ توانائی و آبی وسائل سے رابطہ، مختلف منصوبوں پر گفتگو

    فروری 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    تعمیراتی بے ترتیبی کے خاتمے کے لیے “ون پنجاب، ون سٹینڈرڈ، ون ڈیزائن” پالیسی کی منظوری

    فروری 25, 2026
    حکومت

    دہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم غیر متزلزل ہے، سپیکر سردار ایاز صادق

    فروری 25, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت

    فروری 25, 2026
    بین الاقوامی

    وفاقی وزیر اویس لغاری کا تاجک وزیرِ توانائی و آبی وسائل سے رابطہ، مختلف منصوبوں پر گفتگو

    فروری 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پنجاب

    رمضان میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے ”مریم کو بتائیں“ پروگرام کا آغاز

    فروری 16, 2026
    شوبز

    رمضان شادمان پردیسیاں دے سنگ — ہر اتوار براہِ راست نشریات صرف کےٹو پر

    فروری 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    تعمیراتی بے ترتیبی کے خاتمے کے لیے “ون پنجاب، ون سٹینڈرڈ، ون ڈیزائن” پالیسی کی منظوری

    فروری 25, 2026
    حکومت

    دہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم غیر متزلزل ہے، سپیکر سردار ایاز صادق

    فروری 25, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت

    فروری 25, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.