ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ میں شاندار کارکردگی پر ارون جارج کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ افغان بلے باز فیصل خان نے 110 جبکہ عزیز اللہ نیازی نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
بھارت نے 311 رنز کا ہدف 42 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ارون جارج کی شاندار سنچری نے بھارتی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔


