ایبٹ آباد میں بیدردی سے قتل ہونے والی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغوا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں ملزم عادل نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔
ایبٹ آباد :ڈاکٹر وردہ اغوا اور قتل کیس میں گرفتار ملزم عادل نے اقبال جرم کر لیا،ملزم کے بیان کے مطابق قتل کیس کی پلاننگ شازمان کالونی کے گھر میں ہوئی ۔
ملزم کے بیان کے مطابق جس دن ڈاکٹر وردہ کا قتل کیا گیا اسی دن ہلاک ملزم شمریز نے گڑھا کھودنے کا کہا ۔
ملزم عادل کے بیان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیصل نامی شخص کے ساتھ ملکر گڑھا کھودا اور نعش کو دبا دیا تھا ۔
اعترافی بیان کے بعد ملزم کو مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔


