Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    احتجاج میں طلبا کو شامل کرنے پر کچھ ہوا تو ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہوگی، آزاد کشمیر حکومت

    جولائی 12, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 109 تک پہنچ گئی

    جولائی 12, 2026
    خاص خبریں

    ضلع مہمند میں پسند کی شادی پر مخالفت، کزن لڑکا اور لڑکی مبینہ زہر خورانی سے زندگی ہار گئے

    جولائی 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»نیشنل گیمز اختتام پزیر ، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی
    خاص خبریں دسمبر 13, 2025

    نیشنل گیمز اختتام پزیر ، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی

    دسمبر 13, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    National Games conclude, Chief of Defence Forces Asim Munir presents trophy to victorious Pakistan Army
    اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی پاکستان پولیس کو دی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے، نیشنل گیمز میں چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے ۔

    کراچی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے بطورمہمان خصوصی 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا، تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل اور سندھ کے وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے ۔

    اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی پاکستان پولیس کو دی گئی، 50میٹر فری سٹائل اور بریسٹ سٹروک تیراکی میں قومی ریکارڈ پر حمزہ آصف کوٹرافی دی گئی ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں کوانعامات سے نوازا، تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان نیوی کو پریذیڈنٹ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی دی گئی ۔

    پاکستان واپڈا کی ٹیم کو رنر اپ آنے پر ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قائداعظم ٹرافی سے نوازا گیا ۔

    فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کرنے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے35 ویں نیشنل گیمز کے باضابطہ اختتام کا اعلان کیا ۔

    پاکستان آرمی کی ٹیم نے  348 میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی 196گولڈ، 96سلور اور 56برانز میڈلز حاصل کیے ۔

    واپڈا مجموعی طور 229میڈلز حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ، واپڈا نے 84گولڈ، 71سلور اور 74برانز میڈلز حاصل کیے، نیوی نے 108 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہی ، 36 گولڈ، 39سلور اور 33برانز میڈلز نیوی کے حصے میں آئے ۔

    پنجاب نے 16گولڈ، 38سلور اور 72برانز میڈلز جیتے ، ایچ ای سی نے 14گولڈ، 38سلور اور 56برونز میڈلز حاصل کیے،  سندھ میڈلز کے حصول میں چھٹے نمبر پر رہا، سندھ نے 11گولڈ، 25سلور اور 57برانز میڈلز حاصل کئے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بحال کردی گئی
    Next Article ثناء یوسف قتل کیس میں مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ، ملزم پر فرد جرم بھی عائد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    احتجاج میں طلبا کو شامل کرنے پر کچھ ہوا تو ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہوگی، آزاد کشمیر حکومت

    جولائی 12, 2026

    بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 109 تک پہنچ گئی

    جولائی 12, 2026

    ضلع مہمند میں پسند کی شادی پر مخالفت، کزن لڑکا اور لڑکی مبینہ زہر خورانی سے زندگی ہار گئے

    جولائی 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    آزاد کشمیر

    احتجاج میں طلبا کو شامل کرنے پر کچھ ہوا تو ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہوگی، آزاد کشمیر حکومت

    جولائی 12, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 109 تک پہنچ گئی

    جولائی 12, 2026
    خاص خبریں

    ضلع مہمند میں پسند کی شادی پر مخالفت، کزن لڑکا اور لڑکی مبینہ زہر خورانی سے زندگی ہار گئے

    جولائی 12, 2026
    خاص خبریں

    بونیر طوطالئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس آئی مسکین زادہ خان جامِ شہادت نوش کر گئے

    جولائی 12, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 6, 2026

    نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت

    حکومت

    وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ…

    فیچرڈ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

    جولائی 11, 2026
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جولائی 6, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    احتجاج میں طلبا کو شامل کرنے پر کچھ ہوا تو ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہوگی، آزاد کشمیر حکومت

    جولائی 12, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 109 تک پہنچ گئی

    جولائی 12, 2026
    خاص خبریں

    ضلع مہمند میں پسند کی شادی پر مخالفت، کزن لڑکا اور لڑکی مبینہ زہر خورانی سے زندگی ہار گئے

    جولائی 12, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.