مسلم لیگ (ق) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت، جھوٹ، فساد فتنہ کی سیاسی پی ٹی آئی نے متعارف کرائی ایسے حالات میں بھلا ملک کیسے ترقی کرسکتا تھا؟ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا گیا، یہ کیسا بائیکاٹ تھا جس میں عمر ایوب کی بیگم الیکشن لڑرہی تھی ۔
لاہور: ضمنی انتخابات میں منتکخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ایم این ایز نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر نو منتخب اراکین قومی اسمبلی سے خطاب میں نوازشریف ںے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا گیا، یہ کیسا بائیکاٹ تھا جس میں عمر ایوب کی بیگم الیکشن لڑرہی تھی ۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں جھوٹ اور نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا، ارکان اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں کہ جھوٹ، گالم گلوچ بدتمیزی اور فتنہ کی سیاست کو شکست ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف تباہی آئی، بدتمیزی کا کلچر عام کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، پی ٹی آئی اپنے دور میں مہنگائی بڑھا کر 39 فیصد پر لے آئی جب کہ ہمارے دور میں مہنگائی صرف تین فیصد پر تھی، اگر ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان کا دنیا میں آج ایک مقام ہوتا اور آئی ایم ایف کی فکر نہیں ہوتی ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018ء سے 2022ء کے دوران جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی والے ہیں، نفرت، جھوٹ، فساد فتنہ کی سیاسی پی ٹی آٗئی نے متعارف کرائی ایسے حالات میں بھلا ملک کیسے ترقی کرسکتا تھا؟ گزشتہ دور حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، بانی پی ٹی آئی صرف اکیلا مجرم نہیں بلکہ اسے لانے والے بھی مجرم ہیں ۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج میرٹ پر کام ہورہا ہے، ترقیاتی کام ہورہے ہیں، لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں، گرین بسیں چل رہی ہیں، امن و امان کی حالت بہتر ہوگئی، مذاہب کی تفریق کے بغیر راشن کارڈ مل رہے ہیں اور مزید منصوبے ابھی سامنے آئیں گے ۔


