خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے، تقریب میں میڈیا کے مثبت کردار پر بھی بات کی گئی، خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدے کا مقصد طلباء کو پراجیکٹ پروڈکشن کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔
اسلام آباد: خیبر نیٹ ورک ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اس سلسلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں ۔
معاہدے پر خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور جوند ڈیجیٹل کے سی ای او کیوان حامد راجہ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ خسرو پرویز خان نے دستخط کیے ۔
اس موقع پر خیبر نیٹ ورک کے جوند ڈیجیٹل کے جی ایم بلال ناصر خان، پبلک ریلیشن آفیسر یسریٰ محمود، خیبر نیٹ ورک کی دیگر اہم شخصیات اور زیبسٹ کے دیگر افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔
تقریب میں میڈیا کے مثبت کردار پر بھی بات کی گئی، خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا مقصد طلباء کو پراجیکٹ پروڈکشن کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔
معاہدے کا مقصد طلباء کے لیے میڈیا کی تعلیم، تحقیقی تعاون اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینا ہے ۔


