خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی میں 12 اور دوسری کارروائی میں 11 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی بھارتی حمایت یافتہ 23 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچادیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، اس دورانسکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہاسی علاقے میں دہشتگردوں کی ایک اور گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے ۔


