جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہراکر 3 میچز کی سیریز 1۔1 سے برابر کر دی، 270 رنز کاہدف مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں پورا کرکے کامیابی حاصل کی، جنوبی افریقہ کے کوائنٹن ڈی کاک 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، سلمان علی آغا 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،محمد نواز 59 اور صائم ایوب 53، فخر زمان صفر، بابر اعظم 11، محمد رضوان 4، حسین طلعت 10، فہیم اشرف 28 اور محمد وسیم نے 12 رنز بنائے ۔
مہمان ٹیم نے 270 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں حاصل کر کے میچ جیت کر تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوائنٹن ڈی کاک نے شاندار 123 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ٹونی ڈی زورزی 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
کوئنٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کُن میچ ہفتے کو فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا ۔


