محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چترال، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور،بٹگرام ،مری ،گلیات سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ا ور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کےدیگر وسطی/جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی موقع ہے ۔
اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور سرگودھا میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے، خوشاب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال اور لاہور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے اور سموگ و دھند میں بھی کمی آنے کا امکان ہے ۔

		
									 
					