اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اقصیٰ امتیاز نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ مشترکہ کارووائی کرتے ہوئے 10 ہزار لیٹر غیر معیاری اور جعلی مشروبات برآمد کر لیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اقصیٰ امتیاز نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر آ منہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حسن ابدال کے بارڈر ایریا میں 10 ہزار لیٹر غیر معیاری مشروبات برآمد کر لیں ۔
محکمہ فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام غیر معیاری مشروبات کو موقع پر تلف کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اقصیٰ امتیاز مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں عوام کے تحفظ کے لیے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام دکاندار اور فیکٹری مالکان اپنے لائسنس اور معیار کی جانچ فوری طور پر مکمل کریں ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


