وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافے کے سبب سپِل ویز کھول دیے گئے ۔
اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ تک پہنچ گئی تھی، اسسٹنٹ کمشنر نیلور معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو نشیبی ایریاز اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے ۔