صوبائی حکومتاور انتظامیہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نے گندم اور آٹے کے ہول سیل ڈیلرز کے گوداموں کا دورہ کیا، اس موقع پر آٹے اور گندم کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔
مانسہرہ: دورے کے دوران ہول سیل ڈیلرز گوداموں میں موجود سٹاک، فروخت کے رجسٹرز، نرخ نامے اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کی جانچ کی گئی ۔
انتظامیہ کے مطابق معائنے میں یہ بات مشاہدے میں آئی کہ آٹا مناسب مقدار میں دستیاب ہے اور زیادہ تر دکاندار آٹے کی فروخت مقررہ سرکاری قیمت کے مطابق کر رہے ہیں ۔
عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ڈیلرز اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو برقرار رکھا جائے ۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلرز اور دکانداروں پر واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی کی گئی تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔