پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی کی اجازت نہیں دے رہی ، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی ملوں کو گندم کی فراہمی کیلئے حل نکالے ۔
فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملیں بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کررہی ہیں اور گندم ترسیل سے وابستہ مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔
فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث گندم اور چاول کی فصل نقصان سے دوچار ہوئی ہے، ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وفاق خیبرپختونخوا کی ملوں کو گندم کی فراہمی کیلئے حل نکالے ۔
فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا کو زیادہ تر گندم پنجاب اور سندھ سے فراہم کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا کی ملز گندم ڈیلرز اورکاشتکاروں کو رقوم ادا کر چکی ہیں اور رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی ملوں کو نقصان سامنا ہوگا ۔