گوجرخان سٹی کے اندر پانی کے بلوں میں کئ گنا اضافے کے خلاف شہریوں نے احتجاج شروع کردیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پانی کے اضافی بل واپس نہ لئے گئے تو احتجاج میں شدت لا ئی جائے گی ۔
گوجرخان: اندرون شہر پانی کے بلوں میں کئی گنا اضافے کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی سپلائی بہتر نہ ہونے کے خلاف آئے روز درخواستیں دی جاتی ہیں ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔
مظاہرین کے مطابق سی او بلدیہ نے عوام کو پریشرائز کرنے کے لیے غیر ضروری ٹیکسسز ڈال کر ایک دم سے بلوں میں کئ گنا اضافہ کر کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی عوام نے پانی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کر دیا شہریوں کا کہنا تھا اگر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا ۔