پشاور( حسن علی شاہ سے ) ٹی وی ریڈیو اینڈ اسٹیج کے سینئر فنکار جمیل نوشاھی کے اعزاز میں ادارہ فروغ ھندکو کے زیر اہتمام تقریب پشاور میں منعقد کی گئ جس میں صدارتی ایورڈ یافتہ مصنفہ بشری فرخ نجیب اللہ انجم شکیل صرف اورنگزیب غزنوی اور فن وادب سے وابستہ دیگر شخصیات نے جمیل نوشاھی کی 40 سالہ فنی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا جمیل نوشاھی نے اس موقع پہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ انکو اپنی ماں بولی ھندکو پہ فخر ھے اور ٹیلی ویژن پہ جتنا کام کیا دل سے کیا مختار علی نیئر۔ نسیم جان۔ اور نذیر بھٹی نے گرانقدر خدمات جو انھوں نے خصوصا ھندکو زبان کے ڈراموں اور میوزیک کے فروغ میں انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں جمیل نوشاھی نے ادارہ فروغ ھندکو کے اراکین اور عیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔۔