پشاور( شوبز ڈیسک ) خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کا چینل کے ٹو قومی زبان کے علاوہ علاقائ زبانوں میں بھی مفید معلوماتی شوز پیش کررھا ھے جن میں ڈھیڈی۔ پشوری پشور دے۔۔ملک دی بیٹھک۔۔ اور ست بسم اللہ قابل ذکر ھے اس کے میزبان منظر امام رضوی ہیں خطہ پوٹھوار کی سماجی سیاسی عوامی اور باکمال شخصیات کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوک فنکاروں کو بھی ست بسم اللہ میں سامنے لایا جارھا ھے.
ڈھیڈی کی طرح پوٹھوار کے بھی مختلف گاوں تحصیلوں اور مضافات میں یہ پروگرام ریکارڈ کیا جاتا ھے اور کے ٹو اسلام آباد اسٹیشن سے نشر کیا جاتا ھے یہاں کے باشندوں کا ذریعہ معاش ۔ کلچر۔ فصلیں ۔ موسم۔۔ رسم ورواج۔۔ روایات اور اس علاقہ کے مشران اور عظمت رفتہ کو بھی سامنے لایا جاتا ھے بلاشبہ کے ٹو کا یہ اعزاز حاصل ھے کہ اس وقت یہ واحد نجی چینل ھے جو لاتعداد علاقائ زبانوں کو اپنے پروگراموں کے ذریعے فروغ دے رھا ھے۔۔