Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    مئی 22, 2026
    بین الاقوامی

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

    مئی 22, 2026
    بین الاقوامی

    امریکا ایران معاہدہ: مشرقِ وسطیٰ امن کے لیے محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں

    مئی 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»گلگت:بابوسر ٹاپ پر لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری، ایمرجنسی نافذ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، متعدد سیاح لاپتہ
    خاص خبریں جولائی 22, 2025

    گلگت:بابوسر ٹاپ پر لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری، ایمرجنسی نافذ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، متعدد سیاح لاپتہ

    جولائی 22, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Gilgit: Landslide disasters continue at Babusar Top, emergency declared, death toll rises to 5, several tourists missing
    یسکیو آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے درجنوں سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بابوسر روڈ پر شدید لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث اب تک 5 افراد جان کی بازی ہار گئے،شاہراہِ بابوسر اور قراقرم میں حالیہ سیلاب کے باعث پھنسے سیاحوں اور مسافروں کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو اور بحالی آپریشن جاری ہے ۔

    قدرتی آفت کے باعث سڑک پر 15 بڑے مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی، تقریباً 7 سے 8 کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر ہوا ۔

    ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جن میں 4 سیاح اور ایک مقامی شہری شامل ہے ۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق چلاس کے علاقے میں واقعے کے بعد 3 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، جبکہ ایک زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    ریسکیو آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے درجنوں سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، تاہم بہت سے سیاح اب بھی لاپتا ہیں ۔

    ڈپٹی کمشنر دیامر اور ایس پی دیامر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ۔

    حکام کے مطابق وہ متاثرہ مقام کے وسط تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، تاہم پتھروں کے بڑے ڈھیر اور سخت زمینی حالات کے باعث آگے کا علاقہ پیدل بھی ناقابلِ رسائی ہے ۔

    ضلعی انتظامیہ نے چلاس میں سیاحوں کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کیا، جہاں گرلز ڈگری کالج اور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو مقامی ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بابوسر ٹاپ روڈ مکمل طور پر بند ہے جبکہ قراقرم ہائی وے کے لال پارہی اور تتھا پانی کے مقامات پر 10 سے 15 گاڑیاں نالوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں پھنسی ہوئی ہیں ۔

    امدادی ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں تاکہ راستوں کی بحالی اور سیاحوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جا سکے۔

    شاہراہِ بابوسر اور قراقرم میں حالیہ سیلاب کے باعث پھنسے سیاحوں اور مسافروں کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو اور بحالی آپریشن جاری ہے ۔

    سیاحوں اور مسافروں کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، اب تک ہیلی کاپٹر کی 15 سورٹیز کے ذریعے سیاحوں اور مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبابوسر شاہراہ پر ریسکیو آپریشن تیز، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سرگرمیاں جاری
    Next Article اسلام آباد، مری اور راولپنڈی میں شدید بارشوں سے متعدد درخت گر گئے، پانی گھروں میں داخل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    مئی 22, 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

    مئی 22, 2026

    امریکا ایران معاہدہ: مشرقِ وسطیٰ امن کے لیے محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں

    مئی 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    مئی 22, 2026
    بین الاقوامی

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

    مئی 22, 2026
    بین الاقوامی

    امریکا ایران معاہدہ: مشرقِ وسطیٰ امن کے لیے محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں

    مئی 22, 2026
    خاص خبریں

    ایران پر حملے کیلئے فضائی حدود مانگنے کا کوئی امریکی مطالبہ نہیں ہوا ہے، پاکستان کی تردید

    مئی 22, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مئی 19, 2026

    آزادکشمیر میں جنگلی سوروں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

    آزاد کشمیر

    آزادکشمیرضلع ہٹیاں بالا میں چکار کے علاقے سربالا سلمیہ میں جنگلی سوروں کے حملے میں…

    باہمی تعاون

    خیبر نیٹ ورک اور اقراء یونیورسٹی کا میڈیا انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے اہم مشاورتی اجلاس، ‘ایٹم’ (ATOM) کونسل کے قیام پر اتفاق

    مئی 18, 2026
    فیچرڈ

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہوں گے، 19 خواتين امیدوار بھی میدان میں

    مئی 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    مئی 22, 2026
    بین الاقوامی

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

    مئی 22, 2026
    بین الاقوامی

    امریکا ایران معاہدہ: مشرقِ وسطیٰ امن کے لیے محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں

    مئی 22, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.