جہلم: سیلابی ریلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل حیدر علی کی نمازجنازہ پولیس لائن میں اداکر دی گئی ، نماز جنازہ کے بعد شہید کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا ۔
جنازہ میں کمشنر راولپنڈی اور مشیر برائے صحت اظہر کیانی سمیت فوجی افسران، پولیس حکام ،اہلکاروں اور اہلخانہ سمیت بڑٰ تعداد میں لوگوں نے شکرت کی ۔
شہید کانسٹیبل حیدر علی کا ایک بیٹا اور چھ بہنوں کا بھائی تھا،شہید حیدر علی کو پولیس لائن میں سلامی بھی پیش کی گئی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے مطابق حیدر علی تھانہ چوٹالہ میں تعینات سیلاب میں امداد کر رہا تھا کہ سیلابی پانی میں ڈوب کر شہید ہوا ۔