Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں، دفتر خارجہ

    جولائی 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
    پوٹھوہار جولائی 10, 2025

    دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جولائی 10, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Involving a third party in the bilateral military tension is a baseless attempt by India to promote bloc politics, says Field Marshal Asim Munir
    بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں، کورکمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، فورم نے بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، فورم نے دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا ۔

    شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: ۔

    آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے ،فورم نے اس بات پر زور دیا کہ  بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے ۔

    کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد، بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز کے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

    آرمی چیف نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ایران، ترکیہ ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ کامیاب دوروں پر پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تفصیلات سے فورم کو آگاہ کیا ۔

    دورہ امریکہ پر فیلڈ مارشل کی فورم کو بریفنگ: ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو آرمی چیف کے تاریخی اور منفرد دورہ امریکہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ سطحی امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا بامقصد مؤقف براہِ راست پیش کیا گیا ۔

    کانفرنس نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں، داخلی و خارجی سلامتی کے اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا ، جس میں  طاقت کے استعمال  کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کو بحثیت ایک ترجیحی پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

    فورم کے مطابق یہ بدلتا رجحان پاکستان کے لئے نہ صرف خود انحصاری کی صلاحیتوں کو بڑھانے بلکہ قومی اتحاد اور عزم کی اہمیت کو ناگزیر کرتا ہے ۔

    تیسرے ملک کو جنگ میں شامل کرنا بھارت کی بلاک پولیٹکس کی بے بنیاد کوشش: ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے ۔

    دنیا بھارت سے بدظن ہو رہی ہے: ۔

    سید عاصم منیر نے کہا کہ اس بھونڈی کوشش کا مقصد بھارت کا خطے میں نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کے خود ساختہ کردار کو گمراہ طور پر پیش کرنا ہے ،درحقیقت دنیا واضح طور پر بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جا رہی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  فورم کو جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت اور ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی حکمت عملی اور جدتوں کے بارے میں بریف کیا گیا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی قیادت کو بھی سراہا ۔

    کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو درپیش تمام خطرات کے خلاف پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رہنما اے این پی مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید
    Next Article انتہاپسندی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟ ’’خودمختار ساوی‘‘ کے زیرِ اہتمام اہم سیمینار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں، دفتر خارجہ

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں، دفتر خارجہ

    جولائی 12, 2025
    پوٹھوہار

    بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار

    جولائی 11, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 9, 2025

    ہری پور: پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں…

    خاص خبریں

    مانسہرہ: جبوڑی سچاں میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، ایک مسافر جاں بحق

    جولائی 9, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    گلگت کے مضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ

    جولائی 12, 2025
    خاص خبریں

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں، دفتر خارجہ

    جولائی 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.