گلگت(ندیم خان) گلگت میں شاہراہ سکردو پر شوٹ پل کے قریب ٹریفک حادثہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری ،حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق صبح 6 بجے روندو جگلوٹ سکردو روڈ پر شوٹ پل کے قریب کار نمبر SKD-184 حادثے کا شکار ہو گئی ۔
گاڑی کو منظور حسین ولد محمد رضا ساکن کھرمنگ چلا رہے تھے، وہ اپنے ساتھی محمد ہادی ولد احمد (جیل وارڈن، گلگت) کے ہمراہ گلگت جا رہے تھے ،حادثہ میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو 1122، روندو انتظامیہ، پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو کھائی سے نکال کر سول ہسپتال تھوار منتقل کردیا ۔