چکوال: کلرکہار موٹروے پر بھٹی گجر کے قریب لاہور سے اسلام آباد جانے والی پانچ گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثہ میں 2 خواتین سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کا موٹروے پر ایکسیڈنٹ کی اطلاع پر فوری نوٹس لیا۔ ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال سرفراز احمد اور ایس ایچ او تھانہ کلرکہار انسپکٹر صہیب ظفر ہمراہ فورس موقع پر پہنچ گئے ایریا کو کوارڈن کیا اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں ، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا۔