وزارت پاورڈویژن نے بجلی کے2 میٹرلگانےپرپابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔
ترجمان پاورڈویژن کےمطابق سوشل میڈیا پرگردش خبریں سراسر جھوٹی اورگمراہ کن ہیں، ایسی خبریں عوام میں بےچینی پھیلانےکی مذموم کوشش ہیں،جھوٹی خبریں پھیلانا،شیئرکرنا پیکا ایکٹ کےتحت قابل سزا جرم ہے۔
پاورڈویژن کاکہنا ہےکہ کسی بھی رہائشی جگہ پردوسرا میٹر مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے، عوام سے گزارش ہےاس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ نیپرا کنزیومرسروسز مینول 2021 کےمطابق ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ پورشن ہو،علیحدہ داخلی راستے اور علیحدہ کچن پر مشتمل تمام جگہوں پر الگ میٹر کی اجازت ہے۔
بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کو روکنے کے لیے قانون پہلے بھی موجود تھا ۔ جو اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔