مانسہرہ: بالاکوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔
ریلی میں وزیر اطلاعات و نشریات حکومت آزاد کشمیر پیر سید مظہر شاہ نے بھی شرکت کی ،شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔
شرکاء نے سینکڑوں فٹ لمبا پاکستانی پرچم اٹھا رکھا تھا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی کی طرح کھڑے ہیں ۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات حکومت آزاد کشمیر پیر سید مظہر شاہ نکا کہنا تھا کہ ابھی تو ہم نے بھارت کا فضائی سفر بند کیا ہے وقت آنے پر سانس بھی بند کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وقت آنے پر مودی کو کرارا جواب دیں گے ،ہم پوری طرح افواج پاکستان کے ساتھ تیار کھڑے ہیں ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔