ہری پور:ترجمان تربیلہ ڈیم نے کہا ہے کہ ڈیم میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،پانی کی آمد 76900کیوسک اور اخراج55ہزار کیوسک ہیں ۔
ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح1433.61 فٹ تک پہنچ گئی ہے،پانی کے ذخیرہ میں اضافے سے بجلی کی پیداوار بھی بڑھ گئی ۔
انہوں نے کہا کہ تربیلہ ڈیم کے پاور ہاوس کے 12 پیداواری یونٹ سے 1350میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،جبکہ 17پیداواری یونٹ میں سے 5یونٹ بند ہیں ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1402فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550فٹ ہے،
تربیلہ ڈیم کے پاور ہاوس 4888میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔