بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے ۔
پوليس حکام کے مطابق ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کی بس کو نشانہ بنایا گیا ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکہ اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس بس میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے ۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ۔
دھماکے کے حوالے سے حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید ہوئے ۔